Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

زلزلے کے جھٹکے،تین بچے زندگی کی بازی ہارگئے،پانچ افرادزخمی

  کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان میں تین اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ،تین بچے موت کی آغوش میں چلے گئے،پانچ افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چمن سمیت ...

 

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان میں تین اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ،تین بچے موت کی آغوش میں چلے گئے،پانچ افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چمن سمیت چند دیگرعلاقوں میں گزشتہ رات دس بج کرایک منٹ پر زلزلہ آیا جسکی شدت 3اعشاریہ پانچ تھی،زلزلے کے جھٹکوں سے بلازئی محلے میں ایک کچاکمرہ گرگیا جسکے نیچے آکر تینوں بچے جنکی عمریں آٹھ سے 12 سال تک تھیں دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین سمیت پانچ دیگرافرادزخمی ہوئے جنکو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں