Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ڈھوک کالاخان میں سحری اورافطاری کے وقت گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ

  راولپنڈی(جی این اے)یوسی 21 اور22ڈھوک کالاخان میں سحری اورافطاری کے اوقات میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ،اہل علاقہ اکثرسحری کھائے بغیر روزہ رکھ...

 

راولپنڈی(جی این اے)یوسی 21 اور22ڈھوک کالاخان میں سحری اورافطاری کے اوقات میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ،اہل علاقہ اکثرسحری کھائے بغیر روزہ رکھنے پرمجبورہوگئے۔

گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تندوروں پر بھی شدید رش کے باعث کئی لوگ وقت پر روٹی لینے میں کامیاب نہیں ہوپاتے جسکی وجہ سے سحری کھائے بغیر روزہ رکھنے پر مجبورہوجاتے ہیں۔

حکومت نے ماہ رمضان کے آغازسے قبل یہ اعلان بھی کیا تھا کہ سحری اورافطاری کے دوران گیس بند نہیں کی جائے گی اسکے باوجودانہی اوقات میں گیس کی بندش معمول بن چکا ہے،اول تو گیس ہوتی ہی نہیں اگرہو بھی تو بہت کم وقت کیلئے فراہم کی جاتی ہے سحری بنانے کے دوران ہی روزہ بندہونے کا وقت ہوجاتا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق حکومت ایک طرف گیس اوربجلی مہنگی کررہی اوردوسری طرف بدترین اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کررہی،حکمرانوں کو یہ مت بھولنا چاہیے کہ الیکشن کا دن ان کا بدترین حساب کا دن ہوگا۔موجودہ حکمران تو خوف خداسے بھی عاری ہوچکے ہیں جنکو یہ بھی احساس نہیں کہ ماہ مقدس میں کم ازکم عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو تکلیف بھی نہ دیں۔

کوئی تبصرے نہیں