Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

قومی کرکٹ ہیروبابراعظم بھارتی نصاب میں شامل

 ممبئی(ویب ڈیسک)ایسی صلاحیت کہ دشمن بھی گھن گانے لگا،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھارت کی درسی کتاب میں سبق کا حصہ بن گئے۔ درسی کتاب کے ...

 ممبئی(ویب ڈیسک)ایسی صلاحیت کہ دشمن بھی گھن گانے لگا،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھارت کی درسی کتاب میں سبق کا حصہ بن گئے۔

درسی کتاب کے آٹھویں باب میں جہاں بھارت کے مشہورکرکٹرز کے نام شامل ہیں وہیں بابراعظم کا نام بھی شامل کیا گیا ہے،اس باب میں یہ پوچھا جا رہا ہے کہ ان مشہورکھلاڑیوں کے عرفی نام بتائے جائیں۔سوشل میڈیا پر جاری تصویر کے مطابق بابراعظم کے نام کے سامنے انکا عرفی نام بوبی لکھا گیا ہے۔

بھارتی تعلیمی بورڈمیں پاکستانی کپتان کا نام شامل کیا جانا یقیناً اس بات کا اعتراف ہے کہ بابراعظم ملک میں ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک میں بھی انتہائی پسندکئے جارہے ہیں اورانکی صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا گیا سوشل میڈیا پر بابراعظم کے مداحوں نے انتہائی خوشی کا اظہاربھی کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں