Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مزاتو تب تھا جب نورمقدم کے قاتل کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کئے جاتے،بشری انصاری

 کراچی(شوبزڈیسک)نامورشوبز سپراسٹاربشری انصاری نے نورمقدم کیس میں عدالت سے مجرم ظاہرجعفرکو انتہائی سخت سزادینے کا مطالبہ کردیا۔ نورمقدم کیس م...

 کراچی(شوبزڈیسک)نامورشوبز سپراسٹاربشری انصاری نے نورمقدم کیس میں عدالت سے مجرم ظاہرجعفرکو انتہائی سخت سزادینے کا مطالبہ کردیا۔

نورمقدم کیس میں مجرم ظاہرجعفرکو عدالت پہلے ہی سزائے موت دینے کا حکم صادرکرچکی ہے مگرانسٹاگرام پر بشری انصاری نے کہا کہ کاش اب اسے سزائے موت مل ہی جائے،ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مجرم کو ایسی عبرت ناک سزادی جائے کہ آگے کسی کو ڈرہو۔

بشری انصاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزہ توتب تھا جب مجرم کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کئے جاتے،پھانسی تو صرف پل بھرکی موت ہے،انھوں نے مزید کہا کہ عابد ملحی اورشاہنوازامیر کو بھی عبرت ناک موت سے نوازاجائے۔

کوئی تبصرے نہیں