Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پولیس سابق وزیراعظم عمران خان کے گھرکا دروازہ توڑکراندرداخل ہوچکی

 لاہور(جی این اے)زمان پارک کے میدان جنگ میں ابھی تک امن نہ ہوسکا،پولیس عمران خان کے گھرکا دروازہ اوردیوارتوڑکراندرداخل ہوچکی ہے۔ گھر کے قریب...

 لاہور(جی این اے)زمان پارک کے میدان جنگ میں ابھی تک امن نہ ہوسکا،پولیس عمران خان کے گھرکا دروازہ اوردیوارتوڑکراندرداخل ہوچکی ہے۔

گھر کے قریب قائم مورچے اورتجاوزات کو بھی ختم کردیا گیا،پولیس پر پیٹرول بم اورپتھرپھینکنے کے مرتکب چالیس سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتاربھی کرلیا گیا ہے،اس اپریشن کے دوران پولیس کی قیدی وین اورپانی پھینکنے والی کینن گاڑی بھی موجودتھی،گھر کے اندرداخل ہونے سے پہلے پولیس نے باقائدہ اسپیکر پر دفعہ 144کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں سے منتشرہونے کی اپیل بھی کی تھی۔

پولیس کا یہ دعوی سامنے آیا ہے کہ اندرسے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔دوسری جانب عمران خان نے کہا ہے کہ میرے گھر پر اس وقت حملہ کردیا گیا ہے جب میری بیوی بشری بیگم اکیلی تھیں یہ سب کس قانون کے تحت ہورہا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ سب کچھ نوازشریف کے مطالبے پر کیا جارہا تاکہ میں انتخابات میں ہی حصہ نہ لے سکوں۔جبکہ دوسری جانب عمران خان کی بہن ڈاکٹرعظمی نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ گھرمیں عورتوں اوربچوں کے سواکوئی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد داخل ہوچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں