Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ملتان سلطانزکی گڈی چڑھ گئی،لاہورقلندرزکو آج کیا ہوگیا؟

 لاہور(جی این اے)ملتان سلطانز کی آج ہوگئی بلے بلے،لاہورقلندرزکو ہراکر پی ایس ایل 8کے فائنل میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کی ...


 لاہور(جی این اے)ملتان سلطانز کی آج ہوگئی بلے بلے،لاہورقلندرزکو ہراکر پی ایس ایل 8کے فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کی ٹیم نے 161رنزبنائے مگرحیران کن ہے کہ لاہورکی ٹیم صرف 76رنز بنا کرپویلین پہنچ گئی،یاد رے کہ ملتان سلطانز لگاتارتیسری بارفائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

لاہورکی طرف سےسام بلنگزانیس،حارث روف پندرہ اورڈیوڈ ویزے بارہ رنز بنا کرنمایاں رہے۔اسی طرح ملتان سلطانز کے کیپٹن محمد رضوان 33،عثمان خان29اور ٹم ڈیوڈ22رنزبناکرسرفہرست رہے،ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی ملتان سلطانز اسی سیزن میں دومیچوں میں لاہورسے شکست کھا چکی ہے مگر آج تگڑی تیاری کیساتھ میدان میں اتری۔

لاہور قلندرز کے مداح اتنے کم سکورپر ٹیم کی کارکردگی سے شدید مایوس بھی دکھائی دیتے رہے۔

کوئی تبصرے نہیں