Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ڈی ایم کے امپائرزکے باوجودہم انتخابات جیت جائیں گے،عمران خان

  لاہور(جی این اے)بہت زورلگایا گیا کہ پرویز الئی میرا ساتھ چھوڑ دیں،میں بھی کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتا،پرویز الئی کسیاتھ وفاداری دکھائ...

 

لاہور(جی این اے)بہت زورلگایا گیا کہ پرویز الئی میرا ساتھ چھوڑ دیں،میں بھی کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتا،پرویز الئی کسیاتھ وفاداری دکھائیں گے،میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی جھگڑا نہیں ہاں مگر اگر کوئی یہ چاہتا ہے کہ میں گھٹنے ٹیک دوں تویہ نہیں ہوسکتا،ملک وقوم کیلئے آرمی چیف سے بات چیت کرنے کو تیار ہوں اب کوئی بات کرنے کوتیارنہ ہوتو میں کیا کرسکتا ہوں،عمران خان نے صحافیوں کسیاتھ ایک بار پھرکھری کھری باتیں کردیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہؤں کہ مجھ پر یا میری اہلیہ پر کرپشن کا ایک بھی کیس ثابت کردیں،آرمی چیف ہی میرے خلاف کرپشن کا کیس نکال لیں،عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میری جان کو خطرے والی ویڈیو یہاں نہیں بلکہ بیرون ملک میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک ہی بارالیکشن ہوجائیں تو پیسوں کی بھی بچت ہوجائے گی،جنرل باجوہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئیے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنرل باجوہ نے میری پیٹھ میں چاقو مارا ہے،اب ہم پی ڈی ایم کے امپائرزکے باوجودانتخابات جیت جائیں گے،اوورسیز پاکستانی بھی پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔

عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلی کا فیصلہ ابھی کرلیا تو قتل عام ہوجائے گا۔مخصوص نشتوں پر خواتین چاہتی ہیں کہ وزارت اعلی انھیں دی جائے۔عمران خان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورمیں باہم رابطے میں ہیں،جنرل ر باجوہ نے روس کے خلاف تقریر کی اس پر جنرل ر باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے،فوج کا مضبوط ہونا بھی ضروری ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں