Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

توشہ خانہ کیس;سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی نیب طلب

لاہور:نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا ہے۔ قومی احتساب بیورو ٹیم بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے ...


لاہور:نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا ہے۔
قومی احتساب بیورو ٹیم بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچ گئی،بی بی کو اکیس مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔
قبل ازیں توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلیے نیب نے عمران خان اور سابق خاتون اول کونو(9) مارچ کو راولپنڈی آفس میں طلب کیا تھا۔
نوٹس میں نیب نے عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں 4 رولیکس گھڑیاں،1آئی فون جو انہیں 2018ء میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلافِ قانون فروخت کیے۔

کوئی تبصرے نہیں