Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پیرواورایکواڈور میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک،متعددعمارتیں تباہ

کیٹو:امریکی ممالک پیرواورایکواڈور میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے اورعمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ممالک پیر...

کیٹو:امریکی ممالک پیرواورایکواڈور میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے اورعمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ممالک پیرو اور ایکواڈور میں 6۔8 شدت کے زلزلے کے  جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایکواڈور کے شہروں مچالا اور کوینکا میں زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں تباہ ہوئیں،گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ اسی طرح دیگر شہروں میں بھی ملبے کے ڈھیر ہیں۔

حکام کا کہننا ہے کہ  امریکی جیولوجیکل سروےکے مطابق زلزلے کی شدت 6.8، گہرائی تقریباً 41 میل تھی اور اس کا مرکز پیرو کی سرحد کے قریب واقع ایکواڈور کا شہر بالاؤ تھا۔

کوئی تبصرے نہیں