Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ہائی کورٹ کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر پولیس تشددنامنظور

 اسلام آباد(جی این اے)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گاڑی عدالت سے نکل کر منزل کی طرف رواں دواں ہوئی ہی تھی کہ اس پر سوارپی ٹی آئی کے سکیورٹ...

 اسلام آباد(جی این اے)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گاڑی عدالت سے نکل کر منزل کی طرف رواں دواں ہوئی ہی تھی کہ اس پر سوارپی ٹی آئی کے سکیورٹی اہلکار توازن برقرارنہ رکھ سکے اورچلتی گاڑی سے نیچے گرکرزخمی ہوگئے۔

دوسری طرف ہائیکورٹ کے صحافیوں کو بھی پولیس نے نہ صرف ہائیکورٹ کی کوریج سے روکا بلکہ ان پر ڈانڈوں سے تشدد بھی کیا اس حوالے سے سئینر صحافی ثاقب بشیر اورانکے ساتھی تشددسے زخمی بھی ہوئے،مذکورہ واقعہ کے باعث صحافیوں نے ہائیکورٹ کی کوریج کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔۔

صحافیوں پر صرف پولیس نے ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی ڈانڈوں کی مددسے فوٹوبنانے سے روکا۔

مذکورہ واقعہ پر تمام صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کا اظہارکیا۔

کوئی تبصرے نہیں