Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ٹک ٹاک پر براہ راست بیوی کو تھپڑمارنے والے شوہرکو کیا سزاملی؟

  اسپین(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک پر براہ راست بیوی کو تھپڑمارنے پر شوہر کو عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کی ایک عدالت می...

 


اسپین(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک پر براہ راست بیوی کو تھپڑمارنے پر شوہر کو عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کی ایک عدالت میں ایسا کیس آیا جس میں شوہر نے سوشل میڈیا پر براہ راست لوگوں کو دکھایا کہ وہ بیوی کوتھپڑماررہا ہے،جس پرعدالت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے شوہر کو ایک سال قید کی سزاسنانے کیساتھ یہ بھی سزادی کہ تین سال تک بیوی سے دوررہنا ہے حتی کہ بیوی سے بات چیت بھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،اسکے علاوہ ملزم تین سال تک کسی بھی قسم کا اسلحہ بھی اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر ہزاروں لوگوں نے ویڈیو دیکھی جس میں شوہر بیوی پر تشددکررہا ہے اوروہ رورہی ہے،اسی لئے عدالت نے ایکشن لیاکہ اتنےزیادہ لوگوں کے سامنے بیوی کی بے عزتی کی اسکی عزت نفس کو مجروح کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے عدالتی فیصلے کو سراہا اورظالم شوہر کی بھرپوراندازمیں مذمت بھی کی۔

کوئی تبصرے نہیں