Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لاہورقلندرز چھاگیا،اسلام آباد یونائٹڈکو شکست

لاہور(جی این اے)ہوم گرائونڈ کا مزا دوبالا ہوگیا۔لاہورقلندر نے اسلام آبادیونائیٹڈ کو 110رنز سے ہرادیا۔ اسلام آباد کی ٹیم صرف 90 رنزبنا کر 14و...

لاہور(جی این اے)ہوم گرائونڈ کا مزا دوبالا ہوگیا۔لاہورقلندر نے اسلام آبادیونائیٹڈ کو 110رنز سے ہرادیا۔ اسلام آباد کی ٹیم صرف 90 رنزبنا کر 14ویں اوورمیں ہی ڈھیر ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے رحمان اللہ گرباز 23 اور کولن منرو 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام کرن 10، کپتان شاداب خان، اعظم خان اور حسن علی 4،4 جبکہ آصف علی اور ریسی وین ڈر ڈوسین صرف3،3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے 3، راشد خان اور سکندر رضا نے 2،2 جبکہ حارث رؤف اور زمان خان 1،1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

یادرہے کہ  لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 45 رنز کی اچھی انگزکھیل کرنمایاں رہے۔ فخر زمان 36، سیم بِلنگز 33، مرزا بیگ 20، راشد خان 18، ڈیوڈ ویزے 12 اور حسین طلعت 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سکندر رضا 23 رنز بنا کرآوٹ ہوئے بغیر پاویلین پہنچے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ حسن علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کرسکے۔


کوئی تبصرے نہیں