Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

آج سونا کتنا مہنگا ہوگیا؟

 اسلام آباد(جی این اے)ایک طرف ڈالر بے لگام گھوڑا بن چکا تودوسری طرف سونے کی قیمت بھی ساتویں آسمان کو پہنچ چکی،سونے کے آج کے بھائو کے مطابق ف...


 اسلام آباد(جی این اے)ایک طرف ڈالر بے لگام گھوڑا بن چکا تودوسری طرف سونے کی قیمت بھی ساتویں آسمان کو پہنچ چکی،سونے کے آج کے بھائو کے مطابق فی تولہ قیمت 300 روپے سےبڑھ کر  ایک لاکھ 94 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت257  روپے کےاضافے کے ساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 666 روپے ہوچکی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 1810 ڈالر فی اونس پہ آگیا۔

چونکہ آج کل شادیوں کا موسم ہے اورسونے کے زیورات کی دکانوں پر بھی کافی رش دیکھنے کو مل رہا،ان میں زیادہ ترخریدارصرف جیولری کا حساب کتاب پوچھنے کی حدتک محدود رہتے ہیں،سفید پوش طبقے کی خواتین کوچاہیے کہ وہ مصنوعی زیورات پر اکتفاکرلیں ضروری نہیں کہ سونا پہن کرہی شادی کرنی ہے،آج کل مارکیٹ میں مصنوعی زیورات کے بھی ایسے خوب صورت اوردیدہ ذیب ڈیزائن موجود ہیں جو سونے کی کمی کوپوراکرنے کیلئے کافی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں