Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مریم نوازپہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب کا تاج سرپرسجانے کیلئے تیار

 افشاں قریشی جہاں بےنظیربھٹو شہید نے پاکستان اورعالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزازحاصل کیا تھا اب ایک بار پھر وطن عزیز میں نئی ...

 افشاں قریشی

جہاں بےنظیربھٹو شہید نے پاکستان اورعالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزازحاصل کیا تھا اب ایک بار پھر وطن عزیز میں نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے،جی ہاں بے نظیربھٹو شہید کے بعد اب ن لیگ کے سربراہ وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی بیٹی مریم نواز وزاراعلی پنجاب کا تاج سرپرسجانے کیلئے تیارہیں۔مریم نوازپاکستانی تاریخ میں پہلی خاتون ہونگی جو وزیراعلی پنجاب ہونے کا اعزازحاصل کریں گی۔

مریم نوازکے خاندانی پس منظرکا جائزہ لیں تو کوئی دورائے نہیں کہ انکی سیاسی عملی تربیت تو گھر سے ہی شروع ہوگئی تھی،کیونکہ پوراخاندان کئی برسوں سے سیاسی ذمہ داریاں نبھاتا چلا آرہاہے،علاوہ ازیں وہ اپنے والد کیساتھ اورانکی غیرموجودگی میں بھی عوام میں جوش وجذبے کسیاتھ نکلتی رہی ہیں،یہی نہیں بلکہ عمران خان کے دورحکومت میں کافی سخت وقت گزارچکی ہیں۔مخالفین کی بدترین تنقید ہی نہیں سہی بلکہ پابند سلاسل بھی رہی ہیں،لاہورکا ضمنی الیکشن جیت کر بھی یہ ثابت کرچکی ہیں کہ وہ ڈرکر حواس باختہ ہونے والوں میں نہیں ہیں ۔اس لئے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ مریم نوازسیاسی سوجھ بوجھ رکھنے کیساتھ ساتھ یہ بھی یقیناً سمجھ رہی ہونگی کہ وہ جن حالات میں بطوروزیراعلی ذمہ داریاں نبھائیں گی یہ کوئی آسان کام نہیں ہوگا،انہیں جلد سے جلد عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا۔

کھٹن حالات میں بھی انتخابی مہم بھرپورطریقے سے چلائی اورنہ صرف ن لیگ کی تنظیم سازی کرنے میں کامیاب ہوئیں بلکہ اپنی جماعت کا یوتھ ونگ بھی مضبوط کیا،منفردجوش خطابت سےنوجوانوں کا مسلسل حوصلہ بڑھاتی رہیں،اپنے خاندان کیساتھ جہاں جیل کاٹی وہیں جلاوطنی کی صعوبت بھی برداشت کی،حکومتی سختیاں بھی مریم نوازکو پیچھے نہ ہٹا سکیں یہی وجہ ہے کہ نوازشریف نے بھی اپنی بیٹی کو سیاسی میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے حوصلہ بخشااور آج مریم نوازاس قابل ہوچکی ہیں کہ انہیں پنجاب کی وزارت اعلی کی نشست سنبھالنے کیلئے بغیر کسی ہچکچاہٹ نامزد کرلیا گیا ہے۔

حاکم وقت کو دبنگ اندازسے للکارنے والی مریم نوازسے مہنگائی کے ستائے عوام یہ توقع کررہے ہیں کہ مرد کی نسبت پنجاب کی خاتون حکمران انکے مسائل زیادہ دلجمعی سے نہ صرف سنے گی بلکہ انکو حل کرنے میں بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گی۔عوام کو یہ بھی امید ہے کہ مریم نوازپنجاب کی ترقی وخوشحالی کیلئے ایسی کارکردگی ضروردکھانے میں کامیاب ہوجائیں گی جو ماضی میں کوئی اورنہ دکھاسکا،نوازشریف کی رہنمائی میں مریم نوازسب سے پہلے عوام کوریلیف دینے پر توجہ مرکوزکریں گی کیونکہ عوام میں اس وقت جو ن لیگ کی پوزیشن ہے وہ بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اب اس پوزیشن کو بہترسے بہترین کرنے کیلئے مریم نوازکو تمام کوششیں بروئے کارلانا ہونگی۔اوریہ ثابت کرنا ہوگا کہ عورت بھی مرکے مقابلے میں کامیاب حکمران بن سکتی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں