Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی کے ایک دوسرے پر لفظی حملے

  اسلام آباد(جی این اے)آصف زرداری گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف سے رابطے کیلئے کوشاں رہے،پی پی پی نے یہ اشارہ بھی دیدیا ہے کہ ڈیوپراسس آف...

 

اسلام آباد(جی این اے)آصف زرداری گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف سے رابطے کیلئے کوشاں رہے،پی پی پی نے یہ اشارہ بھی دیدیا ہے کہ ڈیوپراسس آف لا سے جو آپکی سیٹیں ہیں واپس لے لیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے بڑا دعوی کردیا ہے۔

شیرافضل مروت نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کی ترجیح ن لیگ نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف ہے،مگرعمران خان دوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کسیاتھ ملکر حکومت نہیں بناسکتے،اب عمران خان کے نوٹس میں یہ بات بھی لے آئوں گا۔پی ٹی آئی کے بانی ضروری ہوا تو احتجاج کی کال بھی دے سکتے ہیں،نومئی دوکے بجائے دس باربھی ہوجائے تو عوام کو انکا حق دلواکے رہیں گے۔

دوسری طرف رہنما پی پی پی فیصل کریم کنڈی نے شیرافضل مروت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شیرافضل سنجیدہ شخص نہیں اگر پی ٹی آئی نے کوئی سرکاری بیان دینا بھی ہے تو کسی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے بندے کی خدمات لے،ہمیں اگرپی ٹی آئی سے رابطہ کرنا بھی پڑتا تو یقیناً سنجیدہ فرد کے ذریعے کرتے،کامیڈی شوکرنے والاشیرافضل سنجیدہ سیاست دان نہیں بن سکے گے،پی ٹی آئی والے خواب مین بھی زرداری کو ہی دیکھ رہے کیونکہ انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ انکی حکومت قائم نہی ہوسکتی،شیرافضل کے دعوے جھوٹے بچگانہ ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں