Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پنجرے میں کودکرسیلفی لینے والے نوجوان کو شیرنے چیرپھاڑدیا

 آندھراپردیش(ویب ڈیسک)پنجرے میں کود کرشیر کیساتھ سیلفی لینے کی غلطی نے اٹھاتیس سالہ نوجوان کی جان لے لی۔ بھارت کی ریاست آندھراپردیش میں پی...


 آندھراپردیش(ویب ڈیسک)پنجرے میں کود کرشیر کیساتھ سیلفی لینے کی غلطی نے اٹھاتیس سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

بھارت کی ریاست آندھراپردیش میں پیش آنے والے واقعہ کے مطابق پرہلادگجرنام کے نوجوان کو شیر کے پنجرے میں داخل ہوکر اسکے ساتھ فوٹو بنوانے کا شوق پیدا ہوا،پنجرافٹ اونچا تھا،اس حوالے سے پارک کی انتظامیہ کا یہ موقف سامنے آیا ہے کہ جب نوجوان کو منع کیا گیا ملازم کی طرف سے تو اس نے بات نہیں مانی اورپنجرے پر چڑھ کرپچیس فٹ کی بلندی سے اندرچھلانگ لگا دی،شیر بہت خونخوارحالت میں تھا جس نے نوجوان کے چھلانگ لگاتے ہی اس پر حملہ کردیا،جب تک شیرکی نگرانی کرنے والے ملازمین نوجوان کو بچانے کیلئے پہنچتے تب تک شیر نوجوان کو چیرپھاڑچکا تھا۔

پولیس نے افسوسناک واقع کی مزید تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کیا اورلاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھی پہنچا دیا کہ معلوم ہوسکے کہ چھلانگ لگاتے وقت نوجوان نے کوئی نشہ تو نہیں کیا ہوا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں