Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

چکوال،معاشی تنگی ،پریشان شخص نے بیوی بچوں کو مار ڈالا

 چکوال (جی این اے) معاشی حالات سے تنگ شخص نے بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق مزدلفہ ٹاؤن میں شفقت سلیم نامی شخص نے ...

 چکوال (جی این اے) معاشی حالات سے تنگ شخص نے بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق مزدلفہ ٹاؤن میں شفقت سلیم نامی شخص نے پولیس کو فون کر کے بتایا کہ اس  نے  دو بیٹوں ،دو بیٹیوں اور بیوی کو قتل کر دیا ہے۔پولیس کے پہنچنے پر قاتل خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر چکا تھا۔ بیٹیوں کی عمریں 14 اور 16 سال، دو بیٹوں کی عمریں 13 اور17 سال تھی۔پولیس کے مطابق تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول آن لائن کاروبار کرتا تھا اس نےنقصان کی وجہ سے پریشانی میں انتہائی قدم اٹھایا۔


کوئی تبصرے نہیں