Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نافرمان اولاد،خاتون نے اپنی تمام دولت کتے بلیوں کے نام کردی

 شنگھائی(ویب ڈیسک)والدین کی ناقدری کرنے والے جان لیں کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے،چین میں ایک خاتون نے بچوں کی نافرمانی سے تنگ آکر اپنی تمام دولت ...


 شنگھائی(ویب ڈیسک)والدین کی ناقدری کرنے والے جان لیں کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے،چین میں ایک خاتون نے بچوں کی نافرمانی سے تنگ آکر اپنی تمام دولت اورجائیداد اپنے پالتوجانوروں کی دیکھ بھال کیلئے وقف کردی۔

خاتون جسکا نام لیو ہے اس نے پہلے وصیت کررکھی تھی کہ اسکی ڈھیروں دولت کے حقداراسکے بچے ہیں مگر جب وہ بیمارہوئی تو بچوں نے مڑ کربھی نہیں دیکھا،حتی کہ اپنی ماں کی خیریت پوچھنے کی بھی زحمت گوارہ نہیں کی جس سے دلبرداشتہ ماں نے اپنی وصیت تبدیل کرتے ہوئے سب کچھ اپنے پالتو کتے اوربلیوں کے نام کردیا۔خاتون نے کہا کہ میں بیمارتھی تو میری اولاد کے بجائے میرے جانور ہی میرے پاس رہے لہذا میری دولت بھی انکے ہی دیکھ بھال کیلئے خرچ کی جائے۔

چین کے شہر بیجنگ میں ول رجسٹریشن سینٹر کے ایک افسرنے میڈیا کو بتایا کہ قانون کے مطابق لیو اپنی دولت جانوروں کے نام نہیں کرسکتی اسلے ہمارا اس خاتون کو یہی مشورہ ہے کہ وہ اپنی دولت کسی ایسے شخص کے حوالے کرے جس پر اسے اعتبار ہو تاکہ وہ جانوروں کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کرسکے،علاوہ ازیں خاتون کے بچے اگرفرمانبردارہوجائیں تو وصیت تبدیل بھی کی جاسکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں