Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ملک بھرمیں گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری،شہری پریشان

راولپنڈی(جی این اے) ملک بھر کی طرح کمرمشانی میں بھی بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،گھریلو اور اروباری صارفین شدید پریشان...

راولپنڈی(جی این اے) ملک بھر کی طرح کمرمشانی میں بھی بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،گھریلو اور اروباری صارفین شدید پریشانی میں مبتلاہو کر رہ گئے۔

کمرمشانی و گردونواح میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ صارفین کے لئے درد سر بن گئی،،کمرشانی،مندہ خیل ،خدزائی و گردونواح کے علاقوں میں طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ تاجر برادری بھی پریشان  ہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،،تاجروں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ،، مہنگائی کے اس دور میں گزر بسر کرنا مشکل ہو گیا ہے،، شہریوں نے حکومت وقت سے فوری طور پر نوٹس لے کر طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں