Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

  اسلام آباد(جی این اے)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے الیکشن 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نےانتخابی مہم ک...

 

اسلام آباد(جی این اے)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے الیکشن 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نےانتخابی مہم کے آغازکا اعلان  بھی کردیا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری سیاست صرف راولپنڈی تک محدود ہے اور 2 ہی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔اپنی جماعت کے نشان قلم دوات پر انتخابات میں حصہ لوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا  کہ الیکشن مہم لال حویلی سے شروع ہو گی۔

اس سے قبل شیخ رشیدتوڑ پھوڑ اور احتجاج سے متعلق مقدمہ میں اپنے وکیل  کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، جہاں انہیں حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔


کوئی تبصرے نہیں