Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دہشتگردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر بزدلانہ حملہ کیاتھا،نگراں وزیراعظم

اسلام آباد:(جی این اے) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے نوبرس قبل آرمی پبلک اسکول پشاور پر بزدلانہ حملہ کیا۔ وزیراع...

اسلام آباد:(جی این اے) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے نوبرس قبل آرمی پبلک اسکول پشاور پر بزدلانہ حملہ کیا۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی نویں برسی پر بیان میں کہا کہ یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کردیں۔ دہشتگردوں نے اے پی ایس پشاور پر بزدلانہ حملہ کیا۔

نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نو برس قبل دشمن نے ہمارے مستقبل، ہمارے چمن کی ننھی کونپلوں کو روند کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اے پی ایس پشاور کے سانحے نے قوم کے عزم کو مضبوط تر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں ان بچوں کے والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں عظیم قربانی دی۔ مجھ سمیت پوری قوم اپنے پھول سے بچوں کی اس عظیم قربانی پر آج انہیں یاد کرتی اور خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں