Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

شیر افضل مروت گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل

   لاہور:پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل کو تھری ایم پی ا...


 
 لاہور:پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل کو تھری ایم پی او کے تحت جی پی او چوک سے حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتاری سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضلنے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستانی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے ۔ وہ قوم کےبچوں کے مستقبل کے لیے گولیاں کھانے کے لیے بھی تیار ہے ۔ آج وکلا برادری کو متحد ہونا ہوگا ۔ یہ زیادہ سے زیادہ ہمیں مار سکتے ہیں ۔ وطن عزیز کیلئے یہ قربانی بڑی نہیں ۔  ہماری قربانی قوم کو بچا سکتی ہے تو ہم تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے بڑے بڑے نام پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ان سے بات چیت جاری ہے، جلد سرپرائزدینگے۔

کوئی تبصرے نہیں