Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ملکی تاریخ میں پہلی بارمصنوعی بارش برسائی گئی

  لاہور(جی این اے)ملکی تاریخ میں پہلی باریو اے ای کےکی مدد سےمصنوعی بارش برسائی گئی۔ پنجاب کےنگران وزیراعلیٰ  نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا...

 

لاہور(جی این اے)ملکی تاریخ میں پہلی باریو اے ای کےکی مدد سےمصنوعی بارش برسائی گئی۔

پنجاب کےنگران وزیراعلیٰ  نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ  کلاوڈ سیڈنگ کا پہلا مشن کچھ دیر پہلے کیا گیا، شاہدرہ اور مریدکے کی طرف بادل برسائے گئے،صوبائی دارالحکومت کے کئی مقامات پر بارش ہوگئی ہے،  10 سے 15 کلو میٹر کے قطر میں پلان کیا گیا اور 10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی۔وفاقی حکومت مصنوعی بارش کے منصوبے پر کام کررہی ہے، وزیراعظم پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا اور مصنوعی بارش پر مبارکباد دی۔

محسن نقوی کے مطابق مصنوعی بارش کیلئے ہم نے کوئی خصوصی خرچہ نہیں کیا،صرف پانی خرچ ہوا، اسموگ کے خاتمے کیلئے اگر خرچہ کرنا بھی پڑتا تو میں دریغ نہ کرتے ۔ان کا مزید بتانا تھا کہ تجربہ ہمارے لیے بہت ضروری تھا اور اس کے نتائج رات تک سامنے آئیں گے، اس تجربے کو دیکھیں گے اس کے بعد اگلا فیصلہ کریں گے، نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہاس کام کے لیے یو اے ای حکومت کے دو جہازوں نے کام کیا اور ہم نے خاموشی سے بارش کی، نہیں چاہتے تھے کوئی بدمزگی ہو۔

کوئی تبصرے نہیں