Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

خواب۔۔۔"وڑ گیا"

وکیل صاحب کا فرمودہ لفظ "وڑ گیا" کچھ اتنا پاپولر ھوا کہ ناصر بشیر  صاحب نے پوری غزل لکھ ماری۔   عنوان:وَڑ گیا"! کیا بتاؤں  دل...

وکیل صاحب کا فرمودہ لفظ "وڑ گیا" کچھ اتنا پاپولر ھوا کہ ناصر بشیر  صاحب نے پوری غزل لکھ ماری۔ 

 عنوان:وَڑ گیا"!

کیا بتاؤں  دل فراقِ یار  میں کیا  "وڑ گیا"

ہو نہ پایا  پھر  کبھی آباد  ایسا "وڑ گیا"

جنگلوں میں ایک ہی قانون چلتا ہے میاں۔

یعنی جو بھی شیر سے الجھا وہ گویا "وڑ گیا"

ایک مخلص رہنما کیا مل گیا اس قوم کو۔

سازشیں اتنی ہوئیں سارا تماشا  "وڑ گیا"

جب لٹیروں کی حکومت آ گئی پھر ملک میں

تب ترقی کا سفر جاری رہا یا"وڑ گیا؟

قائدِاعظم کی جدوجہد غارت ہوئی

حضرتِ اقبال نے جو خواب دیکھا،"وڑ گیا"

بس یہی تاریخ ہے ناصرتمہارے ملک کی۔

ہو گیا آزاد آدھا اور آدھا،"وڑ گیا

کوئی تبصرے نہیں