Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

چور گھر کا صفایا کر کے فرار

 سرگودھا(جی این اے) سرگودھا کے نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا ہو گیا،، چور گھرسے لاکھوں روپے ...

 سرگودھا(جی این اے) سرگودھا کے نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا ہو گیا،، چور گھرسے لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیوارات لیکر فرار ہوگئے۔

سرگودھا کے نواحی گاؤں چک 95 شمالی کے رہائشی کا کہنا ہے کہ  وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گیا ہوا تھا جب گھر واپس آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور کمروں کی الماریوں سے 10 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ،8 لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان پر چور ہاتھ صاف کر چکے تھے ، پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا ۔ مگر تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، متاثرہ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا نوٹس لیکر جلد ملزمان کو گرفتار اور میرے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔

کوئی تبصرے نہیں