Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی کو" بلا"نشان ملے گا یا نہیں؟فیصلہ آج ہی کرنے کا حکم

 پشاور(نیوز ڈیسک) عدالت نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کیس پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت پی ٹی آئی انٹرا پا...

 پشاور(نیوز ڈیسک) عدالت نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کیس پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔ان کا کہنا تھا

 کہ پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے،  کیا 32 سوالات کسی اور پارٹی سے بھی پوچھےگئے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی  سیاسی جماعت نے انٹرا پارٹی انتخابات کاطریقہ کار خود طےکرنے کا اختیار رکھتی ہے، اگر  انتخابات  تسلیم نہ کئے گئے  توپی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلا نہیں ملےگا، کل تک انتخابی نشان نہ ملا تو ہمارے امیدوار آزاد تصور ہوں گے۔

جسٹس شکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ آپ کو نہیں لگتا الیکشن کمیشن کو شکایات پرخود فیصلہ کرنا چاہیے،بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن میں شکایات دینے والا پارٹی کا حصہ نہیں۔ عدالت نےکچھ دیر فیصلہ محفوظ  کیا اور پھر حکم دیا کہ  الیکشن کمیشن بائیس  دسمبر سے پہلے فیصلہ کرے۔


کوئی تبصرے نہیں