Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عوام کیلئے بری خبر،بجلی پھر مہنگی کردی گئی

 اسلام آباد(جی این اے)ایک چیز کی قیمت نیچے آتی ہے تو دوسری کےنرخ آسمان کو چھونے لگتےہیں،عوام کو بےوقوف بنانے کا سلسلہ جاری،بجلی پھر مہنگی...

 اسلام آباد(جی این اے)ایک چیز کی قیمت نیچے آتی ہے تو دوسری کےنرخ آسمان کو چھونے لگتےہیں،عوام کو بےوقوف بنانے کا سلسلہ جاری،بجلی پھر مہنگی کردی گئی۔

بجلی کی قیمت کو مزید پر لگانے کا فیصلہ نیپرا نے جاری کیا جسکے بعد بجلی ایک روپیہ پندرہ پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی،بجلی کے نرخوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کردیا گیا۔

نیپرا کے فیصلے کے تحت بجلی بڑھنے کا اطلاق تمام صارفین پر لاگو ہوگا جس میں کے الیکٹرک بھی شامل ہے۔پہلے ہی آسمان کو چھوتی قیمت میں مزید اضافہ جنوری یکم 2024سے ہوجائے گا جو مارچ تک جاری رہے گا۔

یادرہے کہ اس قیمت میں نئے اضافے کے بعد صارفین پر بائیس ارب انتیس کروڑ روپے کا وزن لاد دیا گیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے نے نومبرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک درخواست بیجھی ہے جس میں چارروپے چھیاسٹھ پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا کہا گیا ہے اسکی ستائس دسمبر کو سماعت ہوگی۔

یہاں کچھ لوگوں کی رائے کے مطابق اب صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے ابائواجداد کی روایات کو زندہ کرتے ہوئے چمنیاں جلانے کا آغازکردیں۔


کوئی تبصرے نہیں