Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

غزامیں جنگ بندی قراردادپر تاحال ووٹنگ نہ ہوسکی

 نیویارک(ویب ڈیسک)سلامتی کونسل کے اجلاس کو چارروزگزرگئے مگر غزہ میں جنگ بندکرانے کی قرارداد پر تاحال ووٹنگ نہیں ہوسکی۔ قراردادکے متن میں کچھ...

 نیویارک(ویب ڈیسک)سلامتی کونسل کے اجلاس کو چارروزگزرگئے مگر غزہ میں جنگ بندکرانے کی قرارداد پر تاحال ووٹنگ نہیں ہوسکی۔

قراردادکے متن میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں جسکے بعد امریکہ قراردادکیلئے راضی بھی ہوگیا مگر روس اورفلسطین نے اس پر اعتراض اٹھا لیا،جسکی وجہ سے ووٹنگ مزید تاخیر کا شکارہوگئی ہے۔

دوسری طرف امریکہ کے میڈیا نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اسرائیل کا یہ دعوی مشکوک ہے کہ الشفاہسپتال میں حماس بھی موجود ہے،اس حوالے سے اسپتالوں کو حماس کے استعمال کرنے کے شواہد فراہم کرنے میں اسرائیل ناکام ہوچکا ہے۔امریکہ کی ایجنسی نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ اسرائیل کی لڑائی کی وجہ سے دنیا میں حماس کی مقبولیت میں اضافہ ہوچکا ہے کیونکہ عالم اسلام حماس کو فلسطینی نظریے کا محافظ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اسرائیل کی پالیسیوں نے یہودی ملک کی حمایت کو شدیدخطرے سے دوچارکردیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں