Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاک فوج کے سپہ سالارجنرل عاصم منیرکی امریکی تھنک ٹینک سے طویل ملاقات

 راولپنڈی(جی این اے)پاک فوج کے روح رواں جنرل عاصم منیر کی امریکی تھنک ٹینک کی نمائندگی کرنے والی اہم شخصیات اورصحافیوں سے لمبی ملاقات،دوران ...

 راولپنڈی(جی این اے)پاک فوج کے روح رواں جنرل عاصم منیر کی امریکی تھنک ٹینک کی نمائندگی کرنے والی اہم شخصیات اورصحافیوں سے لمبی ملاقات،دوران گفتگو سپہ سالار پاک فوج نے علاقے کے امن وسلامتی اوردہشت گردی کے حوالے سے اپنا موقف کھل کرپیش کردیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونےوالےموقف میں بتایاگیا کہ چیف جنرل نےمسئلہ کشمیر پر بھی دلیرانہ موقف اپناتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیے اوراس حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردوں پر عمل ناگزیر ہے ورنہ کشمیریوں کی امنگوں کے بغیر کوئی بھی ایک طرف کا فیصلہ تنازعہ کشمیر کی نوعیت کو بدل نہیں سکتا۔مسئلہ کشمیر ایک تسلیم شدہ تنازہ ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف نے پرزورلہجے میں کہا کہ غزہ میں انسانیت کے ناطے ہی فوراًجنگ بند کی جائے اوردوریاستی حل پائیدارامن کیلئے بہت ضروری ہے،دہشت گردی کا حوالہ دیتے ہوئے آپ پراعتماد لہجے میں کہا کہ پورے عالم میں امن وسلامتی کیلئے پاکستان کئی برسوں سے دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان نے ان گنت قربانیاں دیں جنکی دنیا میں مثال نہیں ملتی،اوراب پوری قوم کی حمایت سے جب تک دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا جنگ جاری رکھیں گے۔

جیو پولیٹیکل کا معاملہ ہو یا جیو اکنامک کا پاکستان دونوں نقطہ نظر سے اہم ترین ملکوں کی فہرست میں شامل ہے،ہمارا ملک وسط ایشیائی ممالاک کیساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اہم کرداراداکرنے کا خواہش مند رہا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے تھینک ٹیک پر یہ بھی واضع کیا کہ ہمارا ملک کبھی بھی بلاک پالیٹکس حامی نہیں رہا نہ ہی یقین ہے،دوست ملکوں کےے ساتھ متوازن تعلق قائم رکھنا چاہتے ہیں،امریکہ کیساتھ ہمیشہ مضبوط دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتادیاکہ آرمی چیف کی امریکن سیاسی وعسکری اہم شخصیات سے ملاقاتین بہت زیادہ فائدہ مند رہی ہیں،پاکستانی سفیر نے سپہ سالارکی آمد پر انکا شانداراستقبال کیا۔

یہ بھی یادرہے کہ چیف آف آرمی سٹاف نے امریکہ میں موجودگی کے دوران سیکرٹری آف اسٹیٹ،دفاع کے سیکرٹری اورسبراہ امریکی فوج سے بھی اہم ترین ملاقاتیں کیں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں