Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سپریم کورٹ فیصلہ،پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

 اسلام آباد(جی این اے)سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل احترام مگر مطمئن نہیں،انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے،اعلی عدلیہ سے درخواست ہے کہ ہماری درخ...

 اسلام آباد(جی این اے)سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل احترام مگر مطمئن نہیں،انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے،اعلی عدلیہ سے درخواست ہے کہ ہماری درخواستوں کو بھی سنے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل آگیا۔

بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہماری یہ درخواست ہے کہ ڈی آراوز اورآروز آزادانہ اورشفاف انتخابات کرائیں لیکن ایم پی اوزکے آرڈر جن ڈی سیز نے کئے وہ صاف شفاف الیکیشن کیسے کرا سکتے ہیں،عمیرنیازی کو سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے اگر توہین عدالت کے نوٹس جاری ہونگے تو صاف شفاف الیکیشن کیلئے کوئی بھی عدالت نہیں جائے گا۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے مقدموں کی سماعت جیل میں ہی کی جارہی تاکہ عمران خان پر دبائو ڈالا جاسکے مگر وہ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،اگر ملک میں شفاف الیکشن کرانا چاہتے ہیں تو عدلیہ سے تمام ریٹرننگ افسران ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جو جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونا دینے چاہتی نہ ہی یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن دیر سے ہوں۔مگر ہرجماعت کا یہ حق ضرور ہے کہ وہ اپنے تحفظات عدالت کے سامنے رکھے۔

کوئی تبصرے نہیں