Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ن لیگ کو بڑا دھچکا،شاہدخاقان عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

 لاہور(جی این اے)ن لیگ کیلئے بہت بڑا دھچکا،سابق وزیراعظم اورن لیگ کے انتہائی متحرک رہنما شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ باقاعدہ چھوڑدینے کا اعلان...

 لاہور(جی این اے)ن لیگ کیلئے بہت بڑا دھچکا،سابق وزیراعظم اورن لیگ کے انتہائی متحرک رہنما شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ باقاعدہ چھوڑدینے کا اعلان کردیا ہے۔آنے والے دنوں میں پریس کانفرنس بھی منعقد کریں گے۔

منظرعام پر آنے والی اس اہم خبر کے مطابق شاہد خاقان عباسی اندرون خانہ کافی وقت سے اپنی جماعت کی پالیسیوں سے خائف تھے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ن لیگ کے اہم رہنمائوں نے منانے کی بہت کوشش کی لیکن تمام کوششیں ناکام ہوگئیں،یہ بھی پتا چلا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کہہ دیا کہ انتخابات سے پہلے اپنی پوزیشن کلئیر کرنا چاہتا ہوں،ن لیگ جس کو بھی ٹکٹ دے گی حمایت ضرورکروں گا مگر سپورٹ نہیں کرسکتا،نہ ہی کسی اورجماعت میں جائوں گا البتہ اپنی جماعت بنانے پر غورکرسکتا ہوں۔

اہل دانش کی رائے کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا ایسے وقت میں ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کرنا کہ جب الیکشن کا بھی اعلان ہوچکا ہے یقیناً یہ ن لیگ کیلئے ایک بڑا سیاسی نقصان ثابت ہوسکتا ہے جسکے اثرات ن لیگ کے انتخابی عمل پر بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں