Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

جماعت اسلامی ہی وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے نکالے گی،ڈاکٹرحمیرہ طارق

  اسلام آباد(جی این اے)جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرہ طارق نے کہا  کہ شفاف الیکشن وطن عزیزاورعوام کی ضرورت ہیں ۔ ملک میں ...

 

اسلام آباد(جی این اے)جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرہ طارق نے کہا  کہ شفاف الیکشن وطن عزیزاورعوام کی ضرورت ہیں ۔ ملک میں انتخابی عمل کو دیانتداری کے ساتھ عوام کی امنگوں کے مطابق مکمل ہونا چاہیے اسی میں ملک و قوم کی بہتری ہے ۔

جماعت اسلامی حلقہ خواتین اپنے اسلامی فلاحی، انقلابی منشور اور ملک گیر، بھرپور انتخابی مہم کے ساتھ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔ 

جماعتِ اسلامی ملک بھر کے محب وطن ووٹرز کے لیے بہترین آپشن ہے. جماعتِ اسلامی ہی پاکستان کو مسائل درمسائل سے نکال کراسلامی اصولوں کے مطابق مملکت بنائے گی جو ہرطرح سے خوشحال ہوگی۔

پاکستان کو سیاسی کشمکش سے نکالنے کے لیے لازم ہے کہ الیکشن منصفانہ اورشفاف ہوں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان اس میں اپنا بھرپورکرداراداکرے۔ 

منصورہ میں منعقدہ ایک تقریب میں جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرہ طارق نے خواتین کی جمع کردہ ایک کروڑ کی رقم کا چیک الیکشن فنڈ کے لئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو پیش کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،ثمینہ سعید، ڈاکٹر زبیدہ جبیں، ناظمہ حلقہ خواتین وسطی پنجاب ربیعہ طارق  بھی موجود تھیں#

کوئی تبصرے نہیں