Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستان کرکٹ ٹیم نئی پریشانی کا شکار ہوگئی

 اسلام آباد(جی این اے)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ستارے گردش سے باہر نہ آسکے،میلبرن ٹیسٹ کے آغازسے پہلے ہی ٹیم نئی پریشانی سے دوچارہوگئی۔ پاکستا...

 اسلام آباد(جی این اے)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ستارے گردش سے باہر نہ آسکے،میلبرن ٹیسٹ کے آغازسے پہلے ہی ٹیم نئی پریشانی سے دوچارہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈکی طرف سے ایک اعلامیہ جاری ہوا ہے جس کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف زبردست کارکردگی کا مظاہر کرنے والے خرم شہزاد کوانجری ہوچکی ہے۔

 خرم جونوجوان فاسٹ بولر ہیں کو جسم کے بائیں حصے میں دردمحسوس ہوا جس کی وجہ سے انکا فورآ ایم آر آئی اسکین ٹیسٹ ہوا،اب میڈیکل پینل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعدہی بورڈ اس باصلاحیت نوجوان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے لائے گا۔

یادرہے کہپرتھ ٹیسٹ میچ میں خرم نےمچل مارش، اسٹیو اسمتھ،مارنش لیوشین اور ڈیوڈ وارنر کی اہم وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

واضع رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ سے پہلےابرار احمد پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے میں درد کی وجہ سے ان کو میدان چھوڑنا پڑا تھا، بعدمیں معالجین نے انکا میڈیکل معائنہ کیا اورساتھ ہی آرام کا بھی مشورہ دے دیا۔امید ہے کہ آرام کے بعد وہ میلبرن ٹیسٹ میچ کھیلنے کے قابل ہوجائیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں