Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ڈرائی فروٹ کھائیں صحت بنائیں

اسلام آباد(جی این اے)ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ دو دن سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوچکا ہے،ایسے موسم میں ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات کا کھ...


اسلام آباد(جی این اے)ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ دو دن سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوچکا ہے،ایسے موسم میں ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات کا کھانا انتہائی فائدہ مند ہے،بات جب ڈرائی فروٹ کی کی جائے تو پہلا خیال مونگ پھلی کی طرف جاتا ہے،اگرچہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مونگ پھلی کے زیادہ استعمال سے کھانسی ہوتی ہے تو کھانسی مونگ پھلی سے نہیں بلکہ بے احتیاطی سے ہوتی ہے،چونکہ مونگ پھلی میں چکنائی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے تو ایسی صورت میں مونگ پھلی کھانے کے فورآ بعد ٹھنڈا پانی پئییں گے تو خدشہ ہے کہ گلے کی خراش شروع ہوجائے جو کھانسی میں بدل سکتی ہے۔مگر مونگ پھلی کے فوائد کو کسی صورت نظراندازنہیں کیا جاسکتا۔

مونگ پھلی ایسا خشک میوہ ہے جسے بچے بڑے سب شوق سے کھاتے ہیں،لیکن بہت سے لوگ یہ جاننا چاہیں گے کہ اسکے فوائد کیا ہیں،مونگ پھلی کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ اس سے کولیسٹرول بڑھنے کے بجائے کم ہونے لگتا ہے،اس میں بے شمار حیاتین پائے جاتے ہیں،کیلشیم،وٹامن ای،آئرن اوردیگر طاقت کے ان گنت اجزا پائے جاتے ہیں،پروٹین کی وافرمقدارپائی جاتی ہے اورموٹے لوگوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اس سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔جلد کیلئے بھی فائدہ مند ہے،جھریاں پڑنے کا امکان بھی کم ہوجاتا ہے،عمر بھی طویل ہوتی ہے،دل اوردماغ کی صحت اچھی رہتی ہے۔

پستہ بھی بہت شوق سے کھایا جاتا ہے جو طبی فوائد سے بھرا ہوا ہے،اس میں بی 6کی موجودگی ذیابیتس کے مریضوں کیلئے سودمند ہے،شوگر قابو کرنے کیساتھ ساتھ وزن بھی کم ہوتا ہے۔بھوک کی شدت کم ہونے کے باعث موٹاپے کے خطرات نہیں رہتے،ہاضمے کیلئے بھی بہت اچھا ہے،دل کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے،بلڈپریشر بھی ٹھیک رہتا ہے۔

ڈرائی فروٹ میں بادام بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،یہ کھانے میں لذیز ہوتے ہیں مگر انکو مونگ پھلی کی طرح زیادہ مقدار میں کھانا بھی درست نہیں،بادام دماغی صحت کیلئے بہت معاون ہے،،یہ بھی دل کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،بادام کھانے سے بھی وزن میں کمی آتی ہے انسان موٹاپے کا شکار نہیں ہوتا،اورسب سے اہم یہ کہ کینسر کے لاحق ہونے کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اخروٹ جس کی گری انسانی دماغ کے مشاہبے ہوتی ہے اس لئے اخروٹ کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ دماغ کی صلاحیتوں کو تیز کرتا ہے،اسکے علاوہ بھی اسکے بے شمارفوائد ہیں،اس میں موجود مختلف قسم کے حیاتین خون کے دبائوکو کم کرنے میں کرداراداکرتے ہیں،دل کی شریانوں کے امراض سے بچاتے ہیں،ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم سے کم ہوتا ہےاوردیگر فروٹس کی طرح یہ بھی وزن بڑھنے سے روکتا ہے۔جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

کاجو کے اندر بھی صحت کے خزانے چھپے ہوئے ہیں،کھانے میں بہت خوش ذائقہ طبی فوائد میں بھی اپنی مثال آپ ہے،کاجو کھانے سے فالج اور کولیسڑول کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے اسکے علاوہ موٹاپے سے بچاتا ہے،جو لوگ کیلشیم کی کمی کا شکار ہیں وہ کاجو کا استعمال شروع کردیں،اس سے ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں،آنکھوں کی بیماریوں اورموتیا ہونے سے بچاتا ہے،بینائی تیز کرتا ہے۔

خشک میوہ جات کے یقیناً بے شمار فوائد ہیں مگر آپ اگر مختلف امراض کا شکار ہیں تو ایک بار اپنے معالج سے بھی ضرورمشورہ کریں۔

کوئی تبصرے نہیں