Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

خودکشی کی کوشش کرنے والی پاکستانی اداکارہ سوشل میڈیاصارفین پر برس پڑیں

  لاہور(جی این اے)کچھ دن قبل خودکو موت کے حوالے کرنے کی کوشش کرنے والی نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والے افر...

 

لاہور(جی این اے)کچھ دن قبل خودکو موت کے حوالے کرنے کی کوشش کرنے والی نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ نے ماضی قریب میں اییسی اپنی تصاویر اورویڈیوز شئیر کردی تھیں جنکے مطابق پتا چل رہا تھا کہ وہ شدید زہنی دبائوکا شکار ہیں،پھر کچھ ہی دن بعد اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں پوسٹیں شئیر کیں جن سے ایسے محسوس ہورہا تھا کہ اب وہ زہنی دبائو یا پریشانی والے ماحول سے باہر نکلنے کی کوشش میں ہیں۔

ایسی ویڈیوز اورتصاویر کو دیکھنے کے بعد مختلف صارفین نے اداکارہ پر تنقید شروع کر دی کسی نے کچھ اورکسی نے کچھ کہا،یعنی جتنے منہ اتنی باتیں والا محارہ یہاں فٹ آرہا،جس پر اداکارہ اس قدر سیخ پا ہوگئیں کہ صارفین کو ستھرے جواب دینے شروع کردئیے،ایک صارف پر برستے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اب شدید ٹینشن ہے تو کیا کھانا پینا چھوڑدوں،ملازمت نہ کروں روکر خود کو تکلیف دوں؟صاف کپڑے پہننے بندکردوں گندے کپڑوں میں نماز پڑھ لیا کروں،یہاں فضول باتیں نہ کرو،یہاں سے نکلو جاہل۔


کوئی تبصرے نہیں