Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نتائج کا ڈرنہیں،مشہوربھارتی اداکارہ نےفلسطین کیلئے آوازحق بلندکردی

  ممبئی(ویب ڈیسک)نہ کسی کی تنقید کی فکر نہ نتائج کا ڈر،ناموربھارتی اداکارانیل کپورکی بیٹی سونم کپورنے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی...

 

ممبئی(ویب ڈیسک)نہ کسی کی تنقید کی فکر نہ نتائج کا ڈر،ناموربھارتی اداکارانیل کپورکی بیٹی سونم کپورنے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی،

مشہوربھارتی اداکارہ نے آفیشل انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی جس میں انھوں نے فلسطینی عوام کیساتھ اپنی بھرپوریکجہتی کا اظہارکیا۔

سونم کپورنے ایک اسٹوری میں کہا کہ غزہ میں آدھی قوم تو بچوں کی ہے جبکہ دوسری اسٹوری میں ایک مضمون جو نکولس کرسٹوف کا تھا اس میں سے ایک اقتباس منظرعام پر لایا جس کے مطابق فلسطینی بچوں کیساتھ بے حسی کی مذمت اوراسرائیلی بچوں کی حمایت کی گئی تھی۔

سونم کی اس جرت مندی پر انڈین صارفین سیخ پا ہوگئے اوراداکارہ کو ہدف تنقید بنایا جبکہ انسانیت پر یقین رکھنے والے مداحوں نے سونم کے پیغام کو جرات مندی قراردیا اوربھرپورطریقے سے سراہا۔

کوئی تبصرے نہیں