Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستانی بلے بازمحمدرضوان کی ٹوئٹ پراسرائیل غصے سے آگ بگولہ

  اسرائیل(ویب ڈیسک)پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت کا جشن بھارت میں ہی نہیں بلکہ اسرائیل میں بھی منایا گیا،سرکاری اکائونٹ سوشل میڈیا اسرائیل سے...

 

اسرائیل(ویب ڈیسک)پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت کا جشن بھارت میں ہی نہیں بلکہ اسرائیل میں بھی منایا گیا،سرکاری اکائونٹ سوشل میڈیا اسرائیل سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں نہ صرف بھارتی جیت کی خوشی کا اظہارتھا بلکہ پاکستانی بلے باز محمدرضوان پر شدید طنزبھی کی گئی۔

ٹوئٹ میں بھارتی اسٹیڈیم میں موجود ایک بھارتی مداح کی ایسی تصویر بھی دکھائی گئی جس میں اس نے اسرائیل کی حمایت میں پوسٹر اٹھا رکھا ہے جس میں بھارتی اوراسرائیلی وزیراعظم ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ایک دوسرے سے دوستی کا اظہارکررہے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم بھارت کی جیت پر بہت خوش ہیں،انڈین دوستوں کی طرف سے اسرائیل کیساتھ اظہاریکجہتی پر بھی بہت متاثرہوئے ہیں۔خوشی ہے کہ ہندوستان نے ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف فتح حاصل کی۔اوریہ کہ پاکستان اپنی جیت حماس جیسے دہشت گردوں کے نام کرنے کے قابل ہی نہیں رہا۔

یاد رہے کہ محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف جیت کو فلسطینی مسلمانوں کے نام کیا تھا جسکا اسرائیل اوربھارت کو بہت رنج تھا جسکا بدلہ دونوں ممالک نے بھارتی جیت پر ردعمل کے طورپر لیا۔

کوئی تبصرے نہیں