Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتاہے؟

 اسلام آباد(جی این اے)کرکٹ ورلڈکپ ٹورنامنٹ جوش وخروش سے جاری ہے،کئ اپ سیٹ ہوچکے ہیں،تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ تاحال یہ واضع نہیں ہوچکا کہ کو...

 اسلام آباد(جی این اے)کرکٹ ورلڈکپ ٹورنامنٹ جوش وخروش سے جاری ہے،کئ اپ سیٹ ہوچکے ہیں،تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ تاحال یہ واضع نہیں ہوچکا کہ کون کون سی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچ چکی ہے۔

اس وقت اگرپوائنٹس دیکھے جائیں تو ہمارا پڑوسی ملک بھارت سارے میچ جیتنے کے بعد ٹاپ پر جارہا ہے،دوسرے نمبر پرسائوتھ افریقہ،نیوزی لینڈتیسرا اور آسٹریلیا کی ٹیم چوتھانمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی،مگر کونسی چارٹیمیں سیمی فائنل کھیلئں گی یہ ابھی تک فائنل نہیں ہوسکا۔

پاکستان کی ٹیم جو اس وقت چھٹے نمبر پر ہے اگر آنے والے چاروں  میچ جیت جائے تو ٹاپ فورمیں جگہ بناسکتی ہے۔

چارمیں سے ایک میچ اگرپاکستان ہارجاتا ہے تو پھر اسے اپنا رن ریٹ بہتر بنانا ہوگا۔

حیران کن پہلو یہ ہے کہ ایونٹ کے پانچ میچ جیتنے والا بھارت تاحال سیمی فائنل میں نہیں گیا نہ ہی چارمیچ ہارجانے والا انگلینڈ سیمی فائنل کی ریس سے ابھی آئوٹ ہوا ہے۔

اس وقت بھارت کے دس پوائنٹس ہیں،جنوبی افریقہ کے آٹھ پوائنٹس ہیں،آسٹریلیا چھ پوائنٹ کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے اسی طرح پاکستان اورسری لنکا چار چارپوانٹس کیساتھ سامنے آئے تاہم سری لنکا اچھے اسکور کی وجہ سے پانچویں نمبر پر ہے۔

آج پاکستان اورسائوتھ افریقہ کے مابین اہم میچ کھیلا جارہا ہے،پاکستان کی ٹیم میں دوتبدیلیاں ہونے کا بھی امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں