Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

امام الحق کو آئوٹ کرنے والے ہاردک پانڈیا نے گیندپرکیا پڑھ کرپھوک ماری رازکھل گیا

 انڈیا(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندرمودی کرکٹ گرائونڈ میں پاک بھارت میچ جاری تھا،پاکستان کی جانب سے  اوپنربلے بازعبداللہ شفیق او...


 انڈیا(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندرمودی کرکٹ گرائونڈ میں پاک بھارت میچ جاری تھا،پاکستان کی جانب سے  اوپنربلے بازعبداللہ شفیق اورامام الحق خوب جم کر کھیل رہے تھے کہ اچانک بھارتی بالرہاردک پانڈیا گیند کرانے کیلئے بھاگنے سے پہلے ایسے محسوس ہوا کہ انھوں نے کچھ پڑھ کر گیند پر پھوک ماری ہے،اوراسی گیند پر ہی امام الحق آوٹ ہوگئے جسکے بعد لوگوں کو یقین ہوگیا کہ پانڈیا نے کچھ خاص پڑھا ہی تھا،سوشل میڈیا پر ہونے والے بہت زیادہ تبصروں پر آخر پانڈیا نے یہ رازبھی فاش کردیا۔

اس حوالے سے پانڈیا کا بیان سامنے آیا جسکے مطابق کچھ پڑھ کر پھوکنے والی بات غلط ثابت ہوگئی،پانڈیا نے کہا کہ میں نے گیند کو اپنے منہ کے قریب کیا تھا کیونکہ میں اپنی حوصلہ افزائی کررہا تھا اور لائن اورلینتھ بھی ٹھیک کررہا تھا،اسکے علاوہ میں پڑھ نہیں رہا تھا بلکہ خود کو گالیاں دے رہا تھا کہ بلے بازآوٹ کیوں نہیں ہورہے مگر ساتھ ہی اسی گیند پر امام آئوٹ ہوگئے۔

کوئی تبصرے نہیں