Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اسرائیل کی غزہ پر بڑے حملوں کی تیاریاں

 اسرائیل(ویب ڈیسک)برطانیہ کے نامورادارے بی بی سی کی اہم خبرمنظر عام پر آئی ہے،جسکے مطابق اسرائیل اب غزہ پر تین اطراف سے حملے کرنے کی تیاری ک...


 اسرائیل(ویب ڈیسک)برطانیہ کے نامورادارے بی بی سی کی اہم خبرمنظر عام پر آئی ہے،جسکے مطابق اسرائیل اب غزہ پر تین اطراف سے حملے کرنے کی تیاری کررہا ہے،زمینی،فضائی اورسمندری حملے کئے جائیں گے لیکن یہ کب کئے جائیں گے وقت کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم اسرائیل بنیامین یاہو نے بھی اپنی فوج کا اگلے اوربڑے حملوں کے لئے تیاررہنے کا کہہ دیا ہے،یہ کہا جارہا ہے کہ پہلے زمینی حملہ کیا جائے گا،جبکہ شمالی غزہ کے رہائشی ایک اعشاریہ ایک ملین فلسطینی باشندوں کو گھر سے بے گھر ہونے کی دھمکی بھی اسرائیل نے پہلے ہی دے رکھی ہے،مگرتاحال فلسطینی عوام نے اپنے گھروں کو چھوڑ کرجانے سے صاف انکارکردیا ہے۔

دوسری طرف ڈبلیو ایچ او جو صحت کا سب سے بڑا عالمی ادارہ ہے اس نے اسرائیل کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو فلسطینی ہسپتالوں میں زخمی حالت میں موجود ہیں انکو ملک چھوڑنے کا حکم دینا گویا موت کی سزادینے کے مترادف ہوگا۔

اب تک اسرائیلی بمباری سے تین ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں