Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عمران خان کے خلاف کونسی درخواستیں یکجا کردی گئیں؟

اسلام آباد(جی این اے)ہائی کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکیس کا ٹرائل روک دینے اورمقدمہ کے اخراج سے متعلق تمام درخواستیں ...

اسلام آباد(جی این اے)ہائی کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکیس کا ٹرائل روک دینے اورمقدمہ کے اخراج سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کردی ہیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں دوران سماعت عمران خان کے وکیل سردارلطیف کھوسہ کورٹ میں پیش ہوئے۔

لطیف کھوسہ نے عدالت سے کہا کہ سائفر کیس ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے و فردجرم عائد کرنے کا جو فیصلہ ہے درخواست اسکے خلاف ہے،کیس ہائی کورٹ میں ہے اورفیصلہ محفوظ کردیا گیا ہے،اسی طرح ہائی کورٹ لاہور میں بھی ایف آئی اے کا ایک کیس ہے جس میں حکم امتناعی جاری کیا گیا ہے،باربارہم نے کہا کہ جلدبازی نہ کی جائے کیونکہ معاملہ ابھی ہائی کورٹ میں ہے۔

لطیف کھوسہ نے مزید دلائل دئیے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے حوالے سے ہمیں کافی کنسرن ہیں،خطرہ کون سی سیکورٹی کولاحق ہے یا سیکریسی لیک ہوگئی،راجہ بازار میں بھٹو صاحب نے بھی ایسے ہی تقریر میں بتایا تھاتو کیا بنا،ساری دنیا جانتی ہے کہ میرے موکل جو قومی ہیرو بھی ہیں،یہ سب مانتے ہیں مگر جیل میں بے گناہ قید ہیں۔

اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صرف متفرق درخواست آج لگی ہوئی ہے آپ اگر کہہ دیں تو میں کیس کے ساتھ اسکو لگا دوں جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ جی بالکل آپ لگا دیں لیکن 17 کی تاریخ سے پہلے کریں کیوں کہ ٹرائل چل رہا اورفرد جرم بھی عائد ہونا ہے تو بدمزگی ہوجائے گی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے میں دیکھتا ہوں 17 سے پہلے ہی لگا دوں گا۔ 

کوئی تبصرے نہیں