Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مسٹر بیسٹ سے ہی کچھ سیکھ لیں

    (افشاں قریشی) ناموریوٹیوبر مسٹربیسٹ جسکا اصل نام جیمزاسٹیفن ڈونلڈسن ہے،کہا جارہا کہ یہ امیر ترین یوٹیوبر ہے جو اپنی ہر پوسٹ پر کروڑوں رو...


    (افشاں قریشی)
ناموریوٹیوبر مسٹربیسٹ جسکا اصل نام جیمزاسٹیفن ڈونلڈسن ہے،کہا جارہا کہ یہ امیر ترین یوٹیوبر ہے جو اپنی ہر پوسٹ پر کروڑوں روپے کما لیتا ہے،آپ سوچ رہے ہونگے کہ دنیا میں بہت سے یوٹیوبر ہیں جو ارب پتی ہوچکے ہیں تو اس میں کیا خاص بات ہے۔جی بالکل اس بات کا جواب سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کہ مسٹربیسٹ اپنی آمدن کا بڑا حصہ ان غریب لوگوں پر خرچ کرتا ہے جو سفیدپوشی کے باعث بھیک بھی نہیں مانگ سکتے۔

چند دن قبل مسٹر بیسٹ نے ایک خآندان کی ایسے مدد کی کہ انکے ٹوٹے پھوٹے گھر کا نقشہ تک تبدیل کردیا،خود گھر والے حیران رہ گئے کہ یہ وہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار پرانا گھر ہے،یہی نہیں بلکہ مسٹر بیسٹ آئے روز اپنی کمائی ہوئی رقم غریبوں کو خیرات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایک غیر مسلم کا اپنے غریب لوگوں کی ایسے مدد کرنا یقیناً قابل ستائش ہے،اگرمسٹر بیسٹ کو اس دور کا حاتم طائی کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم مسلمان ہوکر مسٹر بیسٹ کی طرح کیوں نہیں بن سکتے؟اس وقت جو مہنگائی کا سونامی آیا ہوا ہے جس نے غریب سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے،مائیں بچوں سمیت خودکشیاں کررہی ہیں،کہیں باپ حالات سے تنگ آکر موت کی آغوش میں جارہا،تو ایسے حالات میں ہمارے وہ یوٹیوبر کہاں ہیں جو کروڑں روپے کما رہے جو چاہیں تو ان خاندانوں کی مدد ضرورکرسکتے ہیں جو اب موت کو ہی اپنا آخری سہارا سمجھ رہے ہیں۔

اگر ہمارے حکمران ظالم ،بے رحم اوربے حس ہوچکے ہیں تو کم ازکم صاحب حیثیت طبقہ تو زیادہ نہیں صرف اپنے خاندان یا پڑوس میں ہی ایسے لوگوں کی مدد کرسکتا ہے جو فاقوں اورتنگدستی کا شکارہوچکے ہیں۔

اگرآپ امیر ترین ہیں،آپکو اللہ نے ہر نعمت سے نوازرکھا ہے تویقین جانیے یہ بھی آپکی آزمائش ہے کہ آپ اپنے اردگردرہنے والے لوگوں کا کتنا احساس کرتے ہیں۔

آپ اربوں پتی ہیں،آپکے بچے اچھے سے اچھا پہنتے ہیں اچھے سے اچھا کھاتے ہیں،اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں،مہنگی ترین گاڑیوں میں گھومتے ہیں،دوستوں کیساتھ ہنستے ہیں قہقے لگاتے ہیں تو کیا آپ کو اپنے اردگرد کرب میں ڈوبے چہرے نہیں دکھائی دیتے؟فائیوسٹار ہوٹلوں کے باہر روٹی کو ترستے بچے دکھائی نہیں دیتے؟اس ماں کا دردمحسوس نہیں ہوتا جو بھوک سے بلکتے بچے کو دیکھ کر بے بسی سے روتی ہے،بھیک نہیں مانگ سکتی تو موت کو گلے لگا لیتی ہے،اگر آپ یہ سب کچھ آپنی آنکھوں سے دیکھ کر بھی رحم کھانے سے محروم ہیں،ضمیر بھی سویا ہوا ہے تو یقین کریں آپ میں اورجانور میں کوئی فرق نہیں،کیونکہ درد وہی ہوتا ہے جو آپ دوسروں کا محسوس کرتے ہیں اپنا درد تو صرف جانور ہی محسوس کرتے ہیں۔

بلاشبہ مسٹر بیسٹ کی سخاوت،انسانی ہمدردی کا جذبہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ان مشکل ترین حالات میں بھی ہمارے اندرایسی سوچ نہیں تو پھر ہم مسلمان کیا انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں۔



کوئی تبصرے نہیں