Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ایشیاکپ فائنل،سری لنکا نے کونسا نیا ریکارڈ بنایا؟

 کولمبو(جی این اے)ہندوستان نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے ہرا کر 8ویں بار ایشیا کپ جیت لیا،سری لنکا نے فائنل میں پندرہ اعشاریہ دو گیندوں پر پچاس...

 کولمبو(جی این اے)ہندوستان نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے ہرا کر 8ویں بار ایشیا کپ جیت لیا،سری لنکا نے فائنل میں پندرہ اعشاریہ دو گیندوں پر پچاس رنز بنا کر ڈھیر ہونے کا نیا ریکارڈ بھی بنا لیا۔

سی لنکا ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس تو جیتا مگر پہلے بلے بازی کا فیصلہ غلط کیا لیکن جب بھارتی بالرز نے بالنگ شروع کی تو سری لنکا کے آغاز میں ہی کپتان سمیت تین بلے باز صفراسکور کا تمغہ سجائے گرائونڈ سے باہر ہوگئے باقی آنے والوں میں کوشل مینڈسن پانچ،پاتھم نسنکا دو،دھننجایا ڈی سلوا چار،ڈونتھ آٹھ اورپرمود مدوشن ایک رنز بنا کر باقی ساتھیوں کے پاس پہنچ گئے۔

انڈیا کی طرف سے محمد سراج کی بولنگ بہت ہولناک ثابت ہوئی انھوں نے ایکس رنز دئیے اورچھ کھلاڑیوں کو باہر کا راستہ دکھا دیا،چاروکٹیں تو ایک اوورمیں ہی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا،ان کا ایک اوورمیڈن بھی گیا۔

اسی طرح ہاردک پانڈیا نے تین اورجسپریت نے بھی ایک کھلاڑی کوگرائونڈ سے باہر جانے کا راستہ دکھا دیا۔

کوئی تبصرے نہیں