Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

چوہدری پرویز الہی رہائی کے بعد پھرگرفتار

 لاہور(جی این اے)صدرپی ٹی آئی رہائی کے بعد ایک بار پھر جیل کے اندرسے ہی گرفتارکرلئے گئے،جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دئیے گئے،ایک روزا راہداری ریمان...

 لاہور(جی این اے)صدرپی ٹی آئی رہائی کے بعد ایک بار پھر جیل کے اندرسے ہی گرفتارکرلئے گئے،جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دئیے گئے،ایک روزا راہداری ریمانڈ بھی منظورہوگیا۔

حکام اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالہی پر اینٹی کرپشن کے چارمقدمات درج ہیں،شام تک انہیں اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور پہنچا دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی صدرپرویزالہی کے وکیل سردارعبدالرازق نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پرویز الہی کے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے گئے تھے اینٹی کرپشن کا مقدمہ تھا۔ایک کیس سے ابھی رہا نہیں ہوئے تھے کہ دوسرے میں گرفتارکرلئے گئے۔

کوئی تبصرے نہیں