Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کولمبومیں پاک بھارت کرکٹ میلہ سج گیا

  اسلام آباد(جی این اے)انتظارکی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں،کولمبو میں پاک بھارت کرکٹ میلہ سجنے والا ہے،دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم میں پہنچ گئیں ہیں۔ ...

 

اسلام آباد(جی این اے)انتظارکی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں،کولمبو میں پاک بھارت کرکٹ میلہ سجنے والا ہے،دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم میں پہنچ گئیں ہیں۔

روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے ٹاکرے کا انتظار کرکٹ کے شائقین بے چینی سے کررہے ہیں،دونوں ٹیموں کے دل تیزی سے دھٹرک نہیں رہے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کی بھی دل کی دھڑکنیں تیز ہوتی جارہی ہیں،پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شاہین آفریدی،نسیم شاہ اوربابراعظم سے نہ صرف پاکستانی عوام کو بہت زیادہ اچھی امیدیں ہیں بلکہ پڑوسی ملک میں ان تینوں کھلاڑیوں کا خوف بھی جڑپکڑے ہوئے ہے۔

دوسری جانب کولمبومیں اگرچہ ابھی دھوپ نکلی ہوئی ہے مگر بارش کے امکانات بھی ظاہر کئے جارہے ہیں جسکے باعث کرکٹ کے مداح پریشان بھی ہیں اوربارش نہ ہونے کی دعائیں مانگ رہے۔

کوئی تبصرے نہیں