Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ایشیاکپ،قومی کرکٹرحارث رئوف نے کس خواہش کااظہارکردیا؟

  اسلام آباد(جی این اے)قومی کرکٹرحارث رئوف نے ایشیاکپ کے پاک بھارت میچ میں دس کی دس وکٹیں خود لینے کی خواہش ظاہر کردی۔ سوشل میڈیا پر جب حارث...

 

اسلام آباد(جی این اے)قومی کرکٹرحارث رئوف نے ایشیاکپ کے پاک بھارت میچ میں دس کی دس وکٹیں خود لینے کی خواہش ظاہر کردی۔

سوشل میڈیا پر جب حارث رئوف سے پوچھا گیا کہ ہفتے کو منعقد ہونے والے پاک بھارت میچ میں آپکی کیا خواہش ہے تو حارث نے کہا کہ دل تو کررہا کہ ساری وکٹیں میں ہی لوں مگر ایسا ہونہیں سکتا باقی بھی تووکٹیں لیں گے۔حارث نے یہ بھی کہا کہ انڈیا کیساتھ میچ پر ہرکھلاڑی ذہنی دبائو کا شکارہوتا ہے لیکن جسکی اچھی کارکردگی ہوتی ہے اسکی بھرپورحوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ ایشیاکپ کا انتہائی اہم میچ دوستمبر کو پاک بھارت کے مابین ہوگا اورکرکٹ کے شائقین شدت سے پاک بھارت میچ کا انتظارکررہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں