Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ہسپتالوں میں طبی عملے کی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ڈاکٹرجمال ناصر

 راولپنڈی(جی این اے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے ریڈ کریسنٹ ہسپتال، سید پور روڈ کا تفصیلی دو...

 راولپنڈی(جی این اے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے ریڈ کریسنٹ ہسپتال، سید پور روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ سی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر جمال ناصر ہسپتال کے تمام حصوں میں گے اور دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

صوبائی وزیرنے مریضوں سے بھی سہولیات اور ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ کے بارے میں پوچھا،انھوں نےہسپتال کے ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں بلا وجہ تعطل اور ڈاکٹرذ اور طبی عملہ کی طرف سے سستی اور اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے اور ان حالات میں حکومت کی طرف سے عوام کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی عوام کیلئے شدید اضطراب اور کرب کا باعث بن سکتی ہیں۔

 ڈاکٹر جمال ناصرکا یہ بھی کہنا تھا کہ وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ ڈاکٹرز اور عملہ کے ہسپتال میں دیر سے آمد مریضوں اور انکے لواحقین کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ راولپنڈی کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے دیرینہ مسائل حل کئے ہیں اور سوا دو ارب روپے کی خطیر رقم سے ہسپتالوں کے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے اور سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل میں بھی ڈسپلن اور انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئ۔

کوئی تبصرے نہیں