Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مہنگی بجلی بلزکیخلاف مظاہرے،نگران وزیراعظم نے نوٹس لے ہی لیا

  اسلام آباد(جی این اے)عوام کے مظاہروں کا کچھ تو اثر ہوہی گیا،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک بھر میں عوام کی فریادکا نوٹس لے لیا اور ہ...

 

اسلام آباد(جی این اے)عوام کے مظاہروں کا کچھ تو اثر ہوہی گیا،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک بھر میں عوام کی فریادکا نوٹس لے لیا اور ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا۔

وزیراعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے زائد بلوں پر وزیراعظم ہائوس میں ہنگامی اجلاس بلالیا ہے جس میں بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیاں شریک ہونگی جو وزیراعظم کو اس حوالے سے بریفنگ بھی دیں گی،اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے باہم مشورے بھی کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزملک کے معتددشہروں میں بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے کئے گئے تھے اورساتھ عوام نے بلز بھی جلادئیے تھے،کراچی میں بھی عوام نے بل نہیں جمع کرائے جسکے بعد کنکشن کاٹنے والے آئے تو عوام نے انکی بھی دھلائی کردی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں