Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

آج سے بارشیں شروع ہونے کی خوشخبری؟

 اسلام آباد(جی این اے)گرمی کے ستائے لوگوں کیلئے اچھی خبر،پکوڑے بنانے کا سامان تیارکرلیں،محکمہ موسمیات نے آج سے بارشیں شروع ہونے کی خوشخبری س...

 اسلام آباد(جی این اے)گرمی کے ستائے لوگوں کیلئے اچھی خبر،پکوڑے بنانے کا سامان تیارکرلیں،محکمہ موسمیات نے آج سے بارشیں شروع ہونے کی خوشخبری سنا دی ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں بحیرہ عرب سے مون سون کی ہوائیں داخل ہونگی۔

مون سون کی ہوائیں داخل ہونے کے بعد گلیات،گلگت بلتستان،آزادکشمیراور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش برسے گی۔اٹک،چکوال،جہلم اورراولپنڈی میں بھی وقفے وقفے سے بارش برسے گی۔

خیبرپختون خواہ کے بھی کئی شہروں میں خوب بارش ہوگی،پنجاب کے کئی علاقے بھی بارش سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

آج سے شروع ہونے والےبارش کے سلسلے سے گرمی اورحبس کا زورکافی حد تک ٹوٹ جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں