Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

وزیراعظم کی آئی ایم ایف کو وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو کیے گئے وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی کرا دی وزیرعظم نے ایم ڈی آئی...


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو کیے گئے وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی کرا دی

وزیرعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر تشکر کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار اور وزیر اعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کو غریبوں کا احساس ہے اور آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان اپنے وعدوں کو پورا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت بھی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا دی جبکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور باہمی اعتماد کو سراہا۔ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وزیر اعظم نے پاکستان کے کیس کو بھرپور انداز میں پیش کیا اور پاکستان کے معاشی حالات میں وزیر اعظم نے اعلیٰ قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا۔



کوئی تبصرے نہیں